ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی جہلم کا دورہ کیا

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی جہلم کا دورہ کر کے سبزیوں و پھلوں کی نیلامی کے عمل، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد، ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے ، صفائی ستھرائی اور کورونا ایس او پیز کا تفصیلی جائزہ لیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 23 اپریل 2021 16:33

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی جہلم کا دورہ ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل 2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی جہلم کا دورہ کر کے سبزیوں و پھلوں کی نیلامی کے عمل، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد، ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے ، صفائی ستھرائی اور کورونا ایس او پیز کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے سبزی منڈی کے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کے عمل کا جائزہ لینے کا مقصد مارکیٹوں میں سستی اشیاء خورونوش کی فراہمی ہے تاکہ تمام سرکاری نرخوں پرفراہم اشیاء خور ونوش کا فائدہ عام آدمی تک پہنچے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سرکاری ریٹس کو طے شدہ ریٹ سے بڑھنے نہ دیں تاکہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کی جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :