ریپلکنز کی سخت مخالفت کے باوجود امریکی ایوانِ نمائندگان نے واشنگٹن ڈی سی کو ریاست کی حیثیت دینے کا بل منظور کر لیا

جمعہ 23 اپریل 2021 22:35

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2021ء) امریکی ایوانِ نمائندگان نے واشنگٹن ڈی سی کو ریاست کی حیثیت دینے کا بل منظور کر لیا، ریپبلکنز نے سخت مخالفت کی۔

(جاری ہے)

امریکی ایوان نمائندگان میں بل کے حق میں 216 ووٹ جبکہ مخالفت میں 208 ووٹ ڈالے گئے، بل کی سینیٹ سے منظوری کے لیے 100 میں سے 60 ووٹ درکارہوں گے۔نئی ریاست کا نام واشنگٹن ڈگلس کامن ویلتھ ہو گا، ری پبلیکنز کا الزام ہے کہ ڈیموکریٹس سینیٹ کی زائد سیٹ حاصل کرنے کے لیے واشنگٹن کو ریاست کی حیثیت دلانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :