سابق وزیر اعظم شوکت عزیز اور دیگر کیخلاف کیس میں فردجرم عائد نہ ہوسکی ، مزید سماعت 25مئی تک ملتوی

جمعرات 29 اپریل 2021 12:46

سابق وزیر اعظم شوکت عزیز اور دیگر کیخلاف کیس میں فردجرم عائد نہ ہوسکی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2021ء) سابق وزیر اعظم شوکت عزیز اور دیگر کیخلاف کیس میں فردجرم عائد نہ ہوسکی ، مزید سماعت 25مئی تک ملتوی کر دی گئی ۔ جمعرات کو کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کی ۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر عثمان مسعود عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وکیل ملزم امجد اقبال قریشی اور شریک ملزم لیاقت علی جتوئی کی جانب سے وکیل احمد سیال عدالت میں پیش ہوئے ،ملزمان کی عدم حاضری پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔ عدالت نے کہاکہ آئندہ سماعت پر ملزمان اپنی حاضری یقینی بنائیں تا کہ فرد جرم کی کارروائی کی جا سکی۔ بعد ازاں کیس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی کردی گئی۔