بابا! آپ کی آوازکو سنے طویل عرصہ گزر گیا، پریسا صابری

’بابا! مجھے وہ تمام حسین لمحات یاد ہیں جو میں نے آپ کیساتھ گزارے تھے،آپ کے بغیر زندگی گٴْزرنا بہت مشکل ہے ، پوسٹ

جمعرات 29 اپریل 2021 18:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2021ء) دٴْنیا بھر میں مقبولیت رکھنے والے معروف قوال امجد صابری کی چھوٹی بیٹی پریسا صابری نے والد کی پانچویں برسی پر اٴْنہیں یاد کرتے ہوئے کہا کہ اٴْنہیں اپنے والد کی آواز سنے ہوئے طویل عرصہ گزر گیا ہے۔پریسا صابری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے والد کے ہمراہ لی گئی اپنے بچپن کی کچھ حسین یادیں مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں پریسا صابری بہت چھوٹی نظر آرہی ہیں۔پریسا صابری نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’بابا! مجھے وہ تمام حسین لمحات یاد ہیں جو میں نے آپ کے ساتھ گٴْزارے تھے‘۔اٴْنہوں نے لکھا کہ ’اگر مجھے آپ سے بات کرنے کا ایک موقع ملے تو میں آپ کو بتاؤں گی کہ آپ میرے لئے اور باقی سب کیلئے کس قدر اہم ہیں۔

(جاری ہے)

‘امجد صابری کی بیٹی نے کہا کہ ’بابا! میں نے ایک طویل عرصے سے آپ کی آواز نہیں سٴْنی‘۔

پریسا صابری نے لکھا کہ ’میں اب بھی یقین نہیں کرسکتی کہ آپ کو اس دٴْنیا سے رخصت ہوئے پانچ سال ہوگئے ہیں‘۔اٴْنہوں نے لکھا کہ ’بابا! آپ کے بغیر زندگی گٴْزرنا بہت مشکل ہے اور گزشتہ پانچ سال ہم سب کے لیے انتہائی تکلیف دہ رہے ہیں۔‘پریسا صابری نے لکھا کہ ’ہم آپ کو بہت زیادہ یاد کرتے ہیں، آپ میرے سب سے اچھے دوست تھے‘۔

متعلقہ عنوان :