سرگودھا ،کورونا وائرس کا شکار ایک اور مریض دم توڑ گیا، جاں بحق افراد کی تعداد 197 ہو گئی ،73 مریض کی حالت تشویشناک

ہفتہ 1 مئی 2021 13:40

سرگودھا ،کورونا وائرس کا شکار ایک اور مریض دم توڑ گیا، جاں بحق افراد ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2021ء) سرگودھا میں کورونا وائرس کے شکار ایک اور مریض کے دم ٹوڑ جانے سے جاںبحق کی تعداد 197 ہو گئی جبکہ 73 مریض ابھی تشویش ناک حالت کے باعث ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور 1127 کورونا کے متاثرہ مثبت مریض گھروں میں قرنطینہ ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا میں کورونا وائرس کی تیسری لہر میں مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ کے ساتھ کورونا ائنسولیشن سنٹر ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں ایک اور مریض کالرہ کا دوست محمد دم توڑ گیا اور جانبحق کی تعداد 197 ہو گئی جبکہ ضلع کے 1151مثبت مریضوں میں 1127 گھروں میں قرنطینہ اور 73 مریض تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال آئنسولیشن سنٹر کے کورونا وارڈ زیر علاج ہیں۔

اس وارڈ کے فوکل پرسن ڈاکٹر سکندر حیات نے بتایا سرگودھا میں کورونا کی صورتحال تشویشناک ہوتی جا رہی ہے اور مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا جن میں شہر کے مقابلہ میں دیہات سے مریضوں میں تیزی پائی گئی ہے اس لئے لوگوں کو احتیتاطی تدابیر کے ساتھ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہو گا اس لئے ہاتھوں کو بار بار دھوئیں سینٹائزر اور ماسک کے استعمال کو عادت بنائیں اور بغیر ضرورت بلا وجہ گھروں سے نہ نکلیں۔

(جاری ہے)

تو صورتحال پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ان کے مطابق مزید تین مریضوں صحت مند ہو کر گھروں میں جا چکے اور اس وقت 73 مریضوں کے زیر علاج ہونے کیباوجود چند مریضوں کی مزید گنجائش کورونا وارڈ میں موجود ہے یہاں سرگودھا میں کورونا کے متاثرہ مثبت مریضوں میں 1127 گھروں میں قرنطینہ ہیں اور مریض کے دم توڑ جانے پر متاثرہ علاقوں سے ٹیسٹ لیکر لیبارٹری بجھوانے کا عمل تیز کر دیا گیا ہے اس طرح سرگودھا میں سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اب تک کورونا سے متاثرہ 197 کے دم توڑ جانے سے مثبت مریضوں کی تعداد 6431 تک پہنچ گئی ہے اور محکمہ صحت نے 5083 مریضوں کے صحت یاب ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔