حکومت نے ویکیسن کی دستیابی کی ہر ممکن کوشیش کی ہیں،پاکستان میں وافر مقدار میں ویکیسن موجود ہے، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر رانا صفدر

جمعرات 6 مئی 2021 13:16

حکومت نے ویکیسن کی دستیابی کی ہر ممکن کوشیش کی ہیں،پاکستان میں وافر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 6 مئی2021ء) حکومت نے ویکیسن کی دستیابی کی ہر ممکن کوشیش کی ہیں،پاکستان میں وافر مقدار میں ویکیسن موجود ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر رانا صفدر نے این سی او سی میں بریفننگ کے دوران کیا ۔انھوں نے کہا کہ ویکسین کے لیے شیڈول کے مطابق افراد بروقت ویکیسن لگوائیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر رانا صفدر نے کہا کہ ویکیسنیشن سینٹر کی تبدیلی کے لیے بھی آسان طریقہ کار موجود ہے ۔

ڈی جی ہیلتھ نے کہا کہ حکومت نے ویکیسن کی دستیابی کی ہر ممکن کوشیش کی ہیں۔انھوں نے کہا کہ اس وقت 40 سال تک شہریوں کو ویکیسن لگائی جا رہی ہے ۔رمضان میں دو شفٹوں میں ویکیسن لگائی جا رہی ہے ۔ویکیسن کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا رہا اورعوام کو معیاری ویکیسن لگائی جائے گی ۔ ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر رانا صفدر نےعوام سے اپیل ہے کہ ویکیسن کے لیے رجسٹرڈ کروائیں  اور اپنی ویکسینیشن مکمل کرائیں۔

متعلقہ عنوان :