چیمپینز لیگ میںچیلسی نے ریال میڈر کو ہرا کرایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی

جمعرات 6 مئی 2021 16:39

چیمپینز لیگ میںچیلسی نے ریال میڈر کو ہرا کرایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی
مانچسٹر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2021ء) چیمپینز لیگ میںچیلسی نے ریال میڈر کو ہرا کرایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ تفصیلات کے مطابق چیمپینز لیگ سیمی فائنل کے سیکینڈ لیگ میں چیلسی نے ریال میڈر کو دو گول سے ہرا کر ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

چیمپینز لیگ سیمی فائنل کے سیکینڈ لیگ میں ریال میڈرڈ اور چیلسی کی ٹیم مد مقابل تھیں۔28 ویں منٹ میں ورنر نے چیلسی کو برتری دلا دی اس کے بعد کھیل میں مزید تیزی آئی تاہم پہلا ہاف ایک صفر کے اسکور پر ختم ہوا۔چیلسی نے ایگریگیٹ پر تین ایک کی برتری سے فائنل میں جگہ بنائی۔ٹائٹل کیلئے چیلسی کا مقابلہ پہلی مرتبہ فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ٹیم مانچسٹر سٹی سے 29مئی کو استنبول میں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :