ْمقامی سطح پر تیار کی گئی کنسائینو ویکسین کی بڑی کھیپ رواں ماہ کے آخر تک تیار ہو جائے گی

ہفتہ 8 مئی 2021 12:56

ْمقامی سطح پر تیار کی گئی کنسائینو ویکسین کی بڑی کھیپ رواں ماہ کے آخر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2021ء)مقامی سطح پر تیار کی گئی کنسائینو ویکسین کی بڑی کھیپ رواں ماہ کے آخر تک تیار ہو جائے گی۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر کے مطابق کنسائینو ویکسین کی بڑی کھیپ رواں ماہ کے آخر تک تیار ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قومی انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ پلانٹ گزشتہ ماہ اس مقصد کیلئے قائم کیا گیا تھا، خصوصی تربیت یافتہ ٹیم اس وقت منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے بتایا کہ سخت کوالٹی کنٹرول چیک کے ذریعے قومی انسٹیٹیوف آف ہیلتھ پلانٹ میں تیار کی گئی کنسائنو ویکسین رواں ماہ کے آخر تک دستیاب ہو گی۔