mمستونگ روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

اتوار 9 مئی 2021 17:40

ز* کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2021ء) کوئٹہ کے علاقے مستونگ روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

چھیپا حکام کے مطابق گزشتہ روز مستونگ روڈ ممتاز ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مجاہدسرمستانی ولد وزیر نامی شخص جاں بحق ہو گیا ہے لاش کو چیھپا ایمبولینس کے زریعے سول ہسپتال منتقل کیا گیا مزید کارروائی متعلقہ حکام کررہی ہے۔