ٹنڈوالہیار اور سنجر چانگ میں کتوں نے ایک بار پھر بچوں کو اپنا نشانہ بنالیا

ہفتہ 15 مئی 2021 22:00

ٹنڈ والہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2021ء) ٹنڈوالہیار اور سنجر چانگ میں کتوں نے ایک بار پھر بچوں کو اپنا نشانہ بنالیا انتطا میہ کی جانب سے کتا مار مہم کائی کام نہ کر سکی کرڑوں کا بجٹ بھی بچوں کو سگ کتوں سے بچا نہ سکا تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہیار کی خانزادہ کالونی وارڈ نمبر تین میں کتوں نے بری طرح تین سالہ بچی صابرا کو بھنبھوڑ ڈالا۔

واضح رہے کہ دو ماہ قبل اسی طرح سات سالہ بچے کو بھی کاٹا تھا ایک ہی گھر کے دوسرے بچے کو کتوں نے بری طرح بھنبھوڑ ڈالا بچی کو پورے جسم پر کتے نے نوچہ تشویش ناک حالت میں بچی سول ہسپتال حیدرآباد منتقل۔ ماں باپ اور بچی کی عید کی خوشی پھیکی پڑ گئی۔۔ سگ گزیدگی کے واقعات کم نہ ہوسکے میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہیار کتا مار مھم میں ناکام نظر آئی۔

(جاری ہے)

کروڑوں روپے کا فنڈ ہونے کے باوجود بھی ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کتوں کو مارنے میں ناکام نظر آئی جبکہ ٹاون کمیٹی سنجر چانگ میں بھی کتوں عید کے موقعے پر اپنی عید بچوں کو اپنا شکار بنا کر عید منائی اور بلدیہ نے کتا مارنے کی مہم کو سرد خانے کی نظرکر دیا گزشتہ روز ٹاون کمیٹی سنجر چانگ میں سگ کتے نے بسیرا آباد میں تیرا سالہ وقاص ولد جمیل احمد کو اپنا شکار بنا کر شد ید زخمی کر دیا عید کے سبب چمبٹر میں کتے کے ویکسین نہ ہو نے کے سبب مر یض کو ٹنڈوالہیار منتقل کیا گیا شہر یو ں نے ایک بار پھر سپر یم کورٹ کے چیف جسٹس سے کتامار مہم کے بارے میں از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہو ئے انتظامیہ کو متحریک کر نے کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کتامار مہم کے لیے جاری ہونے والے فنڈ کا احتساب کر نے کا بھی مطالبہ کر دیا ۔