رافیل نڈال نے 10 ویں مرتبہ اٹالین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

پیر 17 مئی 2021 13:41

رافیل نڈال نے 10 ویں مرتبہ اٹالین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2021ء)اسپین کے رافیل نڈال نے فائنل میں کامیابی حاصل کرکے دسویں مرتبہ اٹالین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

رافیل نڈال نے فائنل میں ورلڈ نمبرون سربیا کے نواک جوکووچ کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی۔ اسپینش اسٹار رافیل نڈال کی جیت کا اسکور 5-7 ، 6-1 اور3-6 رہا، انہوں نے دسویں مرتبہ اٹالین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔