ساہیوال ،ٹیچنگ ہسپتال کرونا ایمر جنسی پانچ مزید جاں بحق ،رواں ماہ مر نے والوں کی تعداد47ہوگئی

منگل 18 مئی 2021 16:44

ساہیوال ،ٹیچنگ ہسپتال کرونا ایمر جنسی پانچ مزید جاں بحق ،رواں ماہ مر ..
سا ہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2021ء) ڈسٹر کٹ ٹیچنگ ہسپتال ایمر جنسی کرونا وارڈ میں مزید پانچ افراد جاں بحق جن میں تین خواتین بھی شامل ہیں ۔رواں ماہ کے دوران اب تک کرونا وارڈ میں 47افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

گز شتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جاں بحق ہونے والوں میں عارف والہ کی52سالہ آمنہ،ماموں کانجن کی 77سالہ سکینہ،چک71۔فائیو ایل کی 23سالہ جٹی،عارف والہ کا65سالہ خادم اور الرزاق ولاز مڈھالی روڈ کا 47سالہ نعمان شامل ہیں۔جبکہ اس وقت آئسو لیشن ایمر جنسی وارڈ میں27 مریض زیر علاج ہیں جن میں 9پازیٹو ہیں۔

متعلقہ عنوان :