مسجد الحرا م میں اماموں کے محافظوں کی کیا کیا ذمہ داریاں ہیں؟
گزشتہ روز کے واقعے کے بعد لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ یہ محافظ کونسی اہم ذمہ داریاں نبھاتے ہیں
محمد عرفان ہفتہ 22 مئی 2021 17:24
(جاری ہے)
دوسری جانب سے سی سی ٹی وی کیمرے بھی امام حرم کی آمد ورفت کو مانیٹر کرتے ہیں۔
نماز کے دوران بھی سکیورٹی اہلکار چوکس رہتے ہیں۔ امام کے اطراف ہونے والی ہر حرکت پر نظر رکھتے ہیں۔ جہاں وہ کوئی نامانوس حرکت دیکھتے ہیں فورا ہی متحرک ہوجاتے ہیں اور کسی تاخیر کے بغیر کارروائی کرتے ہیں۔امام حرم جیسے ہی نماز سے فارغ ہوتے ہیں فورا ہی محافظ انہیں اپنے گھیرے میں لے کر انہیں رہائش تک پہنچاتے ہیں۔یاد رہے کہ مکہ پولیس کے ترجمان نے بتایا تھا کہ سکیورٹی اہلکاروں نے جمعے کو خطبے کے دوران مسجد الحرام کے منبر پر چڑھنے کی کوشش کرنے والے ایک شخص کو حراست میں لیا تھا۔گزشتہ روز مسجد الحرام میں نماز جمعہ کے خطبہ کے وقت اس وقت پریشان کُن صورت حال پیدا ہو گئی تھی، جب ایک شخص نے بھاگ کر منبر پر چڑھنے کی کوشش کی تھی، تاہم منبر کے پاس کھڑے سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے منبر پر چڑھنے کے دوران دبوچ کر اس کی کوشش کو ناکام بنا دیا تھا۔ اس شخص کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ پولیس کی جانب سے اس مشتبہ شخص کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے لائی گئی ہیں۔ مکہ پولیس کے مطابق اس شخص کی عمر چالیس سال سے زائد ہے۔ یہ اپنے ساتھ ایک لاٹھی بھی لایا تھا۔ تفتیش کے دوران اس نے اپنے امام مہدی ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُمت مُسلمہ اُسی کا انتظار کر رہی ہے۔ ملزم کے خلاف اس سنگین حرکت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس کی ذہنی صحت کی بھی جانچ کروائی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے جلد مزید تفصیلات سامنے آجائیں گے۔ فی الحال اس شخص کا نام اور قومیت ظاہر نہیں کی گی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز واقعے کے وقت شیخ بندربلیلہ خطبہ جمعہ دے رہے تھے۔جب ایک شخص نے بھاگ کر منبر پر چڑھنے کی کوشش کی، وہاں پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں نے مشتبہ شخص کو منبر پر چڑھنے سے روک دیا، الحرمین شریفین کے سوشل میڈیا اکاوٴنٹ کی جانب سے شیئرکردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیخ بندربلیلہ مسجد الحرام میں خطبہ جمعہ دے رہے تھے کہ اچانک منبرکی جانب تیزی سے بھاگتا ہوا ایک شخص دکھائی دیتا ہے۔ یہ شخص جونہی منبر پرچڑھنے کیلئے دروازے کے پاس پہنچتا ہے تو وہاں پر تعینات سکیورٹی اہلکار اس کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں اور پکڑ لیتے ہیں ، لیکن یہ پھر بھی منبر پر چڑھنے کیلئے مزاحمت کرتا ہے، جس پر سکیورٹی اہلکار اس کو دبوچ کر نیچے گرا دیتے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر واقعے سے متعلق تفتیش شروع کردی ہے۔واقعے کے وقت شیخ بندربلیلہ خطبہ جمعہ دے رہے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
-
وہ جھنم میں رہتے ہیں،پرنس ولیم اورکیٹ کے بچوں کی فیشن ڈیزائنرکاچونکا دآینے والاانکشاف
-
اقوامِ متحدہ کا اسرائیل پر امداد روکنے کا الزام، قحط کا انتباہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.