کوروناویکسینیشن کے عمل میں کسی بھی قسم کی غفلت لاپرواہی کو برداشت نہیں کیاجائیگا،ڈپٹی کمشنرعمر کوٹ
منگل 1 جون 2021 23:34
(جاری ہے)
انہوں نے اجلاس میں شریک افسران پر زور دیتے ہوئے کہاکہ کوروناایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے سماجی فاصلے کو اور ماسک پہننے کے عمل کویقینی بنایا جائے تاکہ اس خطرناک وباکو پھیلنے سے بچایاجاسکے۔
اجلاس میں بتایاگیاکہ ابتک اٹھارہ ہزار افرادکوکورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے ۔ڈپٹی کمشنرنے ڈی ایچ او ڈاکٹر اللہ داد راٹھور کو سختی سے ہدایت کی کہ عمرکوٹ میں قائم کورونا ویکسین مراکز پر سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے اور ویکسین لگوانے کے لئے آنے والے لوگوں کو کرسیاں مہیا کی جائیں اور ویکسینیشن کے عمل کو تیز کیا جائے۔انہوں نے ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت دی کہ شہروں ، دکانوں اور ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز پر زیادہ سے زیادہ عمل کروایا جائے اور اگر کوئی دکاندار یا ٹرانسپورٹر خلاف ورزی کرتا ہے تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اس موقع پر ڈی ایچ او نے اجلاس کو بتایا کہ اس وقت22 ہزار کورونا ویکسین ملی ہے جس میں ہم نی18 ہزار افراد کو ویکسین لگائی ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.