گرین اینڈ کلین ہنگو ہماری جمالیاتی حس کا آئینہ دار صفائی انسان کی شخصیت اور اسکے خیالات کی ترجمانی کرتی ہیں،حمید اللہ شاہ
ضلعی انتظامیہ ہنگو 15 روزہ گرین اینڈ کلین خصوصی مہم کے دوران ضلع بھر میں صفائی کو یقینی بنائی گی،ڈپٹی کمشنر ہنگو
ہفتہ 5 جون 2021 22:07
(جاری ہے)
ٹی ایم او ہنگو فرہاد خٹک، اے سی آر امان اللہ و دیگر ٹی ایم اے کے عملے اور سٹاف کی موجودگی میں ڈی سی نے جاڑو لگا کر خصوصی کمپین کا افتتاح کیا اور عوامی آگاہی کے لئے واک میں بھی شرکت کی۔
اس موقع پر ٹی ایم اے کے سٹاف اور سینٹری ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر حمید اللہ شاہ نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور ہمارا مزہب ہمیں ظاہری اور باطنی خوبصورتی نفاست اور صفائی کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے ہنگو اور ٹی ایم اے ٹل کا عملہ تمام مشینری کے ہمراہ جوش و جزبے کے ساتھ شہری علاقوں میں گندگی اور کوڑا کرکٹ اٹھانے اور اسے ٹھکانے لگانے کے ساتھ ساتھ نالوں اور نالیوں کی صفائی کا بھی اہتمام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی اصل خوبصورتی بحال کرنا ہمارا مقصد ہے اس کمپین کے زریعے شہریوں کو یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ خوبصورتی، نفاست اور قدرتی ماحول کی فراوانی سے ہم ثابت کر سکتے ہیں کہ ہم کتنا جمالیاتی زوق اور قدرتی منظر کشی سے لگاو رکھتے ہیں۔ ڈی سی حمیداللہ شاہ نے کہا کہ شہری کوڑا کرکٹ ٹھکانے کے لئے ٹی ایم اے کے مقرر کردہ پوائنٹس اور کوڑا دان استعمال میں لا کرصفائی کی مہم میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔ ٹی ایم او ہنگو فرہاد خٹک نے کہا کہ 15 روزہ صفائی مہم کے دوران ٹی ایم اے کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں اورسینٹری سٹاف کو روزانہ کی بنیاد پر ٹارگٹ دئیے جائیں گے اور ان کے مانیٹرنگ کا عمل روزانہ کے بنیاد پر برقرار رکھا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.