راولپنڈی،تھانہ کوٹلی ستیاں کی منشیات فروشوں کیخلا ف کارروائی،منشیات فروش گرفتار،چرس اور اسلحہ برآمد

ہفتہ 12 جون 2021 19:53

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) تھانہ کوٹلی ستیاں نے منشیات فروشوں کے خلا ف کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش گرفتارکر کی01کلو سے زائد چرس اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوکوٹلی ستیاں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش اسد کو گرفتا رکرلیا، ملزم کے قبضہ سی01کلو 730گرام چرس برآمد ہوئی،ملزم کے قبضہ سے پسٹل30بور بھی برآمد ہوا، جس کے خلاف الگ سے بھی مقدمہ درج کیا گیا، ایس پی صدر نے ایس ایچ اوکوٹلی ستیاں اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشی نوجوان نسل کی تباہی کا باعث ہے ،نوجوان نسل کو تباہی کی جانب گامزن کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :