فرنچ اوپن میں چیک ریپبلک کی باربورہ کریجیکوا نے روس کی انیسٹیسا کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا

اتوار 13 جون 2021 12:50

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) فرنچ اوپن میں چیک ریپبلک کی باربورہ کریجیکوا نے روس کی انیسٹیسا کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا فرانس میں جاری ایونٹ کے فائنل میں چیک ری بیلک کی باربورہ کریجیکوا کا مقابلہ روس کی انیسٹیسا سے ہوا، شروعات سے ہی بار بورہ نے بہترین کھیل پیش کیا اور پہلا سیٹ چھ ایک سے جیت لیا جس کے بعد انیسٹیسا نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کی اور دوسرے سیٹ میں چھ دو سے کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

کھیل کا تیسرا اور فیصلہ کن سیٹ باربورہ نے چھ چار سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا، باربورہ چیک ری پبلک کی پہلی کھلاڑی ہیں جنہوں نے فرنچ اوپن جیت کر یہ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :