وزیرِاعظم عمران خان کی ٹریفک پولیس اہلکار قیصر شکیل کی حوصلہ افزائی

قیصرشکیل کی فرض شناسی دیگر سرکاری اہلکاروں کے لئے بھی قابل تقلید مثال ہے ،وزیرِاعظم

پیر 14 جون 2021 18:13

وزیرِاعظم عمران خان کی ٹریفک پولیس اہلکار قیصر شکیل کی حوصلہ افزائی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) وزیر اعظم عمران خان نے ہیڈ کانسٹیبل قیصر شکیل کو دورانِ ڈیوٹی زخمی ہونے کے باوجود اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنے پر انہیں وزیرِ اعظم ہاؤس بلا کر حوصلہ افزائی کی اور شاباش دی۔

(جاری ہے)

قیصر شکیل 9 جون کو زخمی ہوئے اور دو دن کے میڈیکل ریسٹ کے بعد 11 جون کو دوبارہ ڈیوٹی پر واپس آگئے تھے۔فرض شناسی کی اس عمدہ مثال پر وزیرِ اعظم نے مذکورہ اہلکار کو انعام دینے کا بھی اعلان کیا ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ قیصر شکیل کی فرض شناسی دیگر سرکاری اہلکاروں کے لئے بھی قابل تقلید مثال ہے۔

متعلقہ عنوان :