پی آئی اے میں غیر قانونی بھرتیوں کے نیب ریفرنس پر سماعت بغیر کارروائی کے 28تک ملتوی

منگل 15 جون 2021 13:53

پی آئی اے میں غیر قانونی بھرتیوں کے نیب ریفرنس پر سماعت بغیر کارروائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) پی آئی اے میں غیر قانونی بھرتیوں کے نیب ریفرنس پر سماعت بغیر کارروائی کے 28تک ملتوی کر دی گئی۔سابق مشیر ہوا بازی سردار مہتاب عباسی اور دیگر کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔

(جاری ہے)

گواہ کی عدم موجودگی کے باعث سماعت بغیر کارروائی 28 جون تک ملتوی کرتے ہوئے عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہ کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ،نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف، شریک ملزمان کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے ،سابق مشیر سردار مہتاب عباسی کو حاضری سے مستقل استثنیٰ حاصل ہے،سردار مہتاب سمیت دیگر ملزمان نے بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں،عدالت نے پانچوں ملزمان کی بریت پر فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے،کیس کی مزید سماعت 28 جون کو ہو گی۔

متعلقہ عنوان :