ممکنہ سیلاب کے سلسلے میں سال 2021 کے لیے فلڈ ایمرجنسی آفیسر اور لیزان آفیسر تعینات کردیا گیا

منگل 15 جون 2021 22:59

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) چیف انجینئر ایریگیشن ڈپارٹمنٹ کوٹری کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے تحت کوٹری بیراج پر ایگزیکٹیو آفیسر کوٹری بیراج جامشورو سید محمد عدیل شاہ کو ممکنہ سیلاب کے سلسلے میں سال 2021 کے لیے فلڈ ایمرجنسی آفیسر اور اسسٹنٹ ایگزیکٹیو آفیسر طارق اسد عرسانی کو لیزن آفیسرتعینات کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے تحت کسی بھی امکانی صورتحال کے پیش نظر آفس 022-2119036 اور موبائیل نمبر 0345-8223503 ، 0301-3532462 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :