حساس اداروں کی نشاندہی پر محکمہ پاسکوکی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی

بستی کندو والا میں لوڈ کی گئی 50 کلو گرام کی 600 بوری برآمد ہوئی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 17 جون 2021 11:42

حساس اداروں کی نشاندہی پر محکمہ پاسکوکی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی
لودہراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جون 2021ء،نمائندہ خصوصی،محبوب اسلم) حساس اداروں کی نشاندہی پر محکمہ پاسکوکی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی بستی کندو والا  میں لوڈ کی گئی 50 کلو گرام کی 600 بوری برآمد ہوئی تفصیل کے مطابق لودھراں کی تحصیل کہروڑپکا میں حساس اداروں کی نشاندہی پر پاسکو سنٹر انچارج جاوید سیال نے  کاروائی کرتے ہوئے 812 من گندم دوسرے اضلاع سمگلنگ کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا

گندم ٹرالے میں لوڈ کر کے دوسرے اضلاع میں بھیجی جا رہی تھی برآمد کی گئی گندم کی مالیت 14 لاکھ 61 ہزار 600 بنتی ہے  ذخیرہ اندوز کے مزاحمت کرنے تھانہ صدر کہروڑپکا کے ایس ایچ او ملک حبدار موقع پر پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

گندم کو اپنی نگرانی میں پاسکو سنٹر بستی خدائی منتقل کرا دیا گیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :