اپرنٹس شپ ٹریننگ سینٹرز اور سروس سینٹرز کی فعالیت اور نگرانی کا فیصلہ

عالمی معیار کی فنی تربیت کے ذریعے ٹیوٹا ہنر مندوں کے لئے روزگار کو یقینی بنایا جائے ، رائے منظور ناصر

جمعرات جون 13:00

اپرنٹس شپ ٹریننگ سینٹرز اور سروس سینٹرز کی فعالیت اور نگرانی کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جون2021ء) گوجرانوالہ ڈویژن صنعتی پیداوار کا مرکز ہے اس کی کارکردگی بیرون ملک سے ہمارے لئے زرمبادلہ کے حصول کا اہم ذریعہ ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے انسٹیٹیوٹس میں دی جانے والی فنی تعلیم اور ووکیشنل تربیت کو عالمی معیار کے مطابق بنائیں تا کہ ٹیوٹا کہ پاس آؤٹس کو روزگار کے مواقع میسر آسکیں اور وہ صنعتوں کی بہتری کے لئے کار آمد ثابت ہو سکیں۔

ٹیوٹا کے سیکریڑی رائے منظور ناصر نے گوجرانوالہ ڈویژن کے ڈائریکڑ ز کی ایک میٹنگ سے اپنے خطاب میں کہا کہ اپرنٹس شپ ٹریننگ سینٹرز اور سروس سینٹرز کی فعالیت اور موثر نگرانی کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کرنے کے لئے جلد ہی متعلقہ ڈائریکڑ جنرلز کی میٹنگ بلائی جائے گی ٹیوٹا کی طرف سے جیلوں میں قائم فنی تعلیمی اداروں کی کارکردگی کی بہتری اور طلبہ و اساتذہ کے لئے آن جاب ٹریننگ اور آمدنی کے ذرائع پیدا کرنے کے لئے بزنس ماڈل کی تیاری کا کام جلد مکمل کیا جانا چاہئے تا کہ اسے اتھارٹی کی منظوری کے بعد نافذالعمل قرار دیا جا سکے ۔

(جاری ہے)

میٹنگ کی صدارت سیکریڑی ٹیوٹا رائے منظور ناصر نے کی ۔میٹنگ میں ڈائریکڑ جنرل فنانس، ڈائریکڑ اپرنٹس شپ ٹریننگ سینٹرز، اور ڈائریکڑ سروس سینٹرز ، ریجنل ڈائریکڑ (سینٹرل) ، ڈائریکڑز گوجرانوالہ/ حافظ آباد اور گجرات / منڈی بہاؤالدین نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :