بحیرہ اسود ریجن کی گندم کی برآمد بڑھ کر 66 ملین ٹن رہنے کا امکان

جمعرات 17 جون 2021 13:07

بحیرہ اسود ریجن کی گندم کی برآمد بڑھ کر 66 ملین ٹن رہنے کا امکان
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2021ء) بحیرہ اسود کے علاقے کی گندم کی برآمدآئندہ سیزن کے دوران 5 فیصد بڑھ کر 66 ملین ٹن رہنے کا امکان ہے، اس کی وجہ زیادہ پیداوار اور عالمی طلب کا بڑھنا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی خبر رسا ں ادارے  نے 21 نامور ماہرین اجناسکی جائزہ سروے رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ زیادہ پیداوار، بڑھتے سٹاک اور عالمی طلب میں اضافے کی وجہ سے بحیرہ اسود ریجن کی گندم کی برآمد آئندہ سیزن ( دو ہزار اکیس بائیس)کے دوران 5 فیصد بڑھ کر 66 ملین ٹن رہنے کا امکان ہے۔

اس خطے ( روس، یوکرین اور قازخستان) کی گندم زیادہ تر افریقی ملکوں اور مشرق وسطیٰ میں فروخت ہوتی ہے ، تاہم اب اسے بالخصوص یورپ کی گندم سے سخت مسابقت درپیش ہے جبکہ وہاں آئندہ پیداوار بھی زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ سیزن کے دوران بھی روس دنیا بھر میں گندم کا سب سے بڑا سپلائر رہے گا۔

متعلقہ عنوان :