نیپال میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، سات افراد ہلاک

سندھو پال چوک ضلع میں موسلا دھار بارشوں سے دریا بھر گئے، مکینوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

جمعرات 17 جون 2021 14:51

نیپال میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، سات افراد ہلاک
ْ کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) نیپال میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، سیلابی ریلوں میں بہہ کر سات افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے م طابق نیپال کے سندھو پال چوک ضلع میں موسلا دھار بارشوں سے دریا بھر گئے، پانی کی سطح بلند ہونے سے کناروں پر بنے کئی مکان بہہ گئے، سیلابی پانی میں بہہ کر سات افراد لاپتہ ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔ گھروں میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے ہیلی کاپٹرز کی بھی مدد لی جارہی ہے۔محکمہ موسمیات نے تیز ہواوں اور مزید طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، حکام کی جانب سے متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں جبکہ امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :