نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کی قیادت میں وفد نے ہسپتال جاکر عثمان کاکڑ کی عیادت کی

ہفتہ 19 جون 2021 23:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی قیادت میں وفد کی پشتوانخوامیپ کے صوبائی صدر عثمان خان کاکڑ کی عیادت ان کی جلد صحت یابی کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی قیادت میں پارٹی وفد نے کوئٹہ کے نجی ہسپتال جاکر پشتوانخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر وسابق سینیٹر عثمان خان کاکڑ کی عیادت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر پشتونخوامیپ کے رہنماء وسابق صوبائی وزیر ڈاکٹر حامد خان اچکزئی،سابق صوبائی وزیر عبید اللہ جان بابت لالا، عبدالرحیم زیارتوال اور یوسف خان کاکڑ ودیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :