نیند کی کمی کووڈ کی سنگین شدت کا خطرہ بڑھانے والی وجہ قرار

ناقص نیند مدافعتی نظام کو متاثر اور بلڈ کلاٹس کا خطرہ بڑھاتی ہے، امریکی تحقیق

بدھ 23 جون 2021 15:05

نیند کی کمی کووڈ کی سنگین شدت کا خطرہ بڑھانے والی وجہ قرار
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2021ء) نیند کی کمی جسمانی صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوتی ہے مگر اس کے نتیجے میں کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 سے بہت زیادہ بیمار ہونے کا خطرہ بھی بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ہارورڈ یونیورسٹی کی اس تحقیق میں ایک طویل المعیاد یوکے بینک اسٹڈی کے 46 ہزار افرد کے سروے میں جوابات کا تجزیہ کیا گیا تھا۔

ان میں سے 8 ہزار 422 افراد میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی تھی۔ان افراد سے 2006 سے 2010 کے دوران نیند کے دورانیے، دن کے وقت غنودگی، بے خوابی اور جسمانی گھڑی سے متعلق سوالات کے جواب حاصل کیے گئے تھے۔اس نئی تحقیق کے لیے محققین نے ناقص نیند سے جڑی عادات کے حوالے سے ان افراد کو اسکور دیئے۔

(جاری ہے)

نتائج سے عندیہ ملا کہ نیند کے مسائل کے نتیجے میں کووڈ 19 کے شکار افراد میں موت کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

درحقیقت ایسے افراد جن میں نیند کے حوالے سے نقصان دہ محض 2 یا ایک عادت بھی موجود ہوتی ہے تو بھی ان میں کووڈ 19 کی شدت سنگین ہونے اور موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ فرقاعدادوشمار کے حوالے سے زیادہ نہیں اور اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ نتائج کی تصدیق کی جاسکے۔مگر یہ بات طبی سائنس پہلے ہی دریافت کرچکی ہے کہ ناقص نیند مدافعتی نظام کو متاثر اور بلڈ کلاٹس کا خطرہ بڑھاتی ہے، یہ دونوں ہی کووڈ 19 کی شدت بڑھانے والے اہم عناصر ہیں۔محققین نے کہا کہ یند کے رویوں پر نظر رکھنا ممکنہ طور پر اہم ہوسکتا ہے کیونکہ اس سے کووڈ کے نتیجے میں اموات اور ہسپتال میں داخلے کا خطرہ بڑھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :