بلو چستان میں قومی شاہر ہوں پر ٹریفک حادثات کی سب سے بڑی وجہ سے ایکسٹر لاٹس اور ،اوراسپیڈنگ ہے :جاوید علی مہر

-بلو چستان ہا ئیکورٹ کے احکاما ت پر کاروائی کر تے ہو ئے موٹر وے پولیس نے قلیل مدت میں غیر قانونی اضا فی لاٹس اور پر یشرہارنز کے خلا ف کر روائی کر تے ہو ئے نہ صرف ہزاروں کی تعداد میں بڑی گاڑیوں ،ٹرک اور بسو ں سے سرچ لائٹس اتری گئی ان کو تلف کیا گیا: ڈپٹی انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس

منگل 29 جون 2021 23:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2021ء) ڈپٹی انسپکٹرجنرل موٹر وے پولیس جا وید علی مہر نے کہا ہے کہ بلو چستان میں قومی شاہر ہوں پر ٹریفک حادثات کی سب سے بڑی وجہ سے ایکسٹر لاٹس اور ،اوراسپیڈنگ ہے انہوں نے کہا بلو چستان ہا ئیکورٹ کے احکاما ت پر کاروائی کر تے ہو ئے موٹر وے پولیس نے قلیل مدت میں غیر قانونی اضا فی لاٹس اور پر یشرہارنز کے خلا ف کر روائی کر تے ہو ئے نہ صرف ہزاروں کی تعداد میں بڑی گاڑیوں ،ٹرک اور بسو ں سے سرچ لائٹس اتری گئی ان کو تلف کیا گیایہ بات انہوں نے کو ئٹہ میں ایک نیوز کا نفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کہی اس موقع پر سیکٹر کمانڈر قلات یاسر دوتانی ، ایس پی ٹریفک صدر عبد اللہ شاہ ،ایس ایچ او کچلاک عبد الحق ،ایس ایچ او نیو کچلا ک شوکت جدون ،ڈی ایس پی ایوب ترین ، سمیع اللہ بھی موجود تھے اس موقع پر 3500گاڑی سے اتاری گئی ایسکٹر سرچ لاٹس اور 350پریشر ہارنز بلڈوزر کے زریعے تلف کیا گیا اس سے قبل بھی چار ہزار سے زائد بڑی گاڑیوں ،بسوں ،ٹرکوں ،اور دیگر چھوٹی گاریوں سے لاٹس اتار کر تلف کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا بلو چستان ہا ئیکورٹ کے واضح احکامات پر قومی شاہروں پر ہیوی لاٹس اور پریشر ہارنز کے خلاف کاروائی کر رہے ہیں انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ موٹر وے پولیس کے ساتھ تعاون کر ئے ڈی آئی جی موٹر وے پولیس جا وید علی مہر کا کہان تھا بلو چستان میں ٹریفک حادثات کی تعداد تشو یشناک حد تک اضا فہ ہوا ہے ان حادثات کی بڑی وجہ ایکسٹر لاٹس ہے ڈی آئی جی مو ٹر وئے پولیس کا کہنا تھا ٹریفک قوانین پر عملد در آمد کر کے ہی حا دثات پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔

انہوں نے مختلف روٹس پر چلنے والی گاڑیوں کے مالکان سے ملاقات کی کچھ ٹرانسپورٹر نے رضاکارانہ طور پر اپنی گاڑیوں سے لاٹس اتاری جو کہ ایک مثبت عمل ہے ۔ انہوں نے کہا قانون کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جا ئے آخر میں انہوں نے شہریوں اور ٹرانسپورٹروں سے درخواست کی صو بے میں حادثات کنٹرول کرنے کے لئے ہ موٹروے پولیس کے ساتھ تعاون کر ے اوراسپیڈنگ سے شہری گرہیز کریں