قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے والے پی پی رہنما ملک شاہان حاکمین جان کی بازی ہار گئے
ملک شاہان پر جنازے میں شرکت کیلئے جاتے ہوئے فائرنگ کی گئی، سر پر گولی لگنے کے بعد فوری ہسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کر دی
محمد علی بدھ 7 جولائی 2021 20:31
(جاری ہے)
پولیس ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے سابق شاہان ملک جنازے میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ ان پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی، جس سے شاہان ملک شدید زخمی ہوگئے، بتایا گیا ہے کہ گولی شاہان ملک کے سر پر لگی، ملک شاہان کو سر پر گولی لگنے کے باعث تشویشناک حالت میں اٹک ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جان کی بازی ہار گئے۔
ڈاکٹرز نے پی پی رہنما کی موت کی تصدیق کر دی۔ دوسری جانب فائرنگ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔ ملک شاہان پیپلزپارٹی کے سابق اور پارلیمنٹیرین ملک حاکمین مرحوم کے بیٹے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.