چین کے مشرقی شہرمیں ہوٹل منہدم ہونے کا واقعہ، آٹھ لاشیں نکال لی گئیں

ہلاک ہونے والے بیشتر افراد ہوٹل میں مقیم مہمان تھے، اب تک چھ افراد کو ملبے تلے سے ریسکیوکرلیاگیا

منگل 13 جولائی 2021 13:55

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2021ء) مقامی حکام نے بتایاہے کہ چین کے مشرقی شہر سوزو میں سیجی کائے یووان ہوٹل کی عمارت پیر کی سہ پہر منہدم ہو گئی تھی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ریسکیو ٹیمیں اب تک آٹھ لاشیں نکالنے میں کامیاب ہو چکی ہے۔ خدشہ ہے کہ تقریبا دو درجن افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

حادثے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ ہلاک ہونے والے بیشتر افراد ہوٹل میں مقیم مہمان تھے۔ اب تک چھ افراد کو ملبے تلے سے ریسکیو بھی کیا جا چکا ہے۔ سفر و سیاحت سے متعلق ویب سائٹ سی ٹرپ کے مطابق یہ بجٹ ہوٹل 2018 میں کھلا تھا اور اس میں 54 کمرے تھے۔ ریسکیو عملے کے چھ سو سے زیادہ کارکنوں اور 120 گاڑیوں کو ریسکیو آپریشن میں استعمال کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :