ْ عید الاضحی پر قربانی دینے کا مقصد اللہ کی خوشنودی اوررضاحاصل کرنا ہے ‘مجاہد عبدالر سو ل

سنت ابراہیمی کی پیروی کا تقاضا یہی ہے کہ ہم اپنی زندگی کے ہر شعبے میں ایثار و قربانی کا مظاہرہ کریں

جمعرات 15 جولائی 2021 12:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2021ء) صدر سنی تحریک پنجا ب مذہبی سکا لر علامہ مجاہد عبدالر سو ل نے کہاہے کہ عید الاضحی پر قربانی دینے کا مقصد اللہ کی خوشنودی اوررضاحاصل کرنا ہے،قربانی جانوروں کا خون بہانے کا نام عید الاضحی نہیں اس کا اصل مقصد اللہ کی خوشنودی حاصل کرنا ہے،سنت ابراہیمی کی پیروی کا تقاضا یہی ہے کہ ہم اپنی زندگی کے ہر شعبے میں ایثار و قربانی کا مظاہرہ کریں۔

اپنے جار ی بیان میں انہو ں نے کہاکہ آ ج کے دور میں بھی ایثار اور قربانی کے اس جذبے کو زندہ رکھنا ہے جس کا مظاہرہ اللہ رب العزت کے حکم پر ان کے محبوب پیغمبر حضرت ابراہیم علیہ اسلامنے اپنے بیٹے کو قربانی کیلئے پیش کر کے کیا قربانی کا یہ فلسفہ ہے کہ اپنی محبوب ترین متاع کو خوش دلی اور خندہ پیشانی کے ساتھ اللہ کے حضور پیش کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اللہ رب العزت کے احکام کی حکمتوں پر غور کیا جائے تو معلوم ہوگا رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں روزوں کے ذریعے نفسانی خواہشات کو قابو کرنا تھا اور اب عید الاضحی کے موقع پران قابو کی گئی نفسانی خواہشات پر چھر ی پھیرنی ہے، تاکہ انسان اپنے رب کی بارگاہ میں سرخرو ہو کر روحانیت کے مقام پر فائز ہوسکے۔

اللہ تعالی ہمیں قربانی کا اصل مقصد سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :