ماضی کے مقابلے میں توانائی کے شعبے میں لائن لاسز اور دوسرے نقصانات کی شرح کم ہے،قومی اسمبلی میں دعویٰ

حکومت گردشی قرضوں کو کم کرنے کے لئے ادائیگیاں کر رہی ہے،کے الیکٹرک کے نئے معاہدے کی تجدید نہیں کی گئی، سستے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے کئے جارہے ہیں ، عالیہ حمزہ

جمعہ 16 جولائی 2021 15:21

ماضی کے مقابلے میں توانائی کے شعبے میں لائن لاسز اور دوسرے نقصانات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2021ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ ماضی کے مقابلے میں توانائی کے شعبے میں لائن لاسز اور دوسرے نقصانات کی شرح کم ہے،حکومت گردشی قرضوں کو کم کرنے کے لئے ادائیگیاں کر رہی ہے،کے الیکٹرک کے نئے معاہدے کی تجدید نہیں کی گئی، سستے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے کئے جارہے ہیں ۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ ملک نے بتایاکہ گردشی قرضوں کی بیماری 08 ۔

(جاری ہے)

2007 میں شروع ہوئی، گردشی قرضے سٹرکچرل اور آپریشنل ایشوز کی وجہ سے بڑھتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت گردشی قرضوں کو کم کرنے کے لئے ادائیگیاں کر رہی ہے۔ کے الیکٹرک کے نئے معاہدے کی تجدید نہیں کی گئی، ہم سستے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کے الیکٹرک کی ادائیگیوں کے حوالے سے وزارت خزانہ کے ذریعے نیا معاہدہ کر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت ریکوریوں میں اضافے اور آپریشنل صلاحیت کو بہتر بنا کر اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیاکہ ماضی کے مقابلے میں لائن لاسز کم ہیں۔