چین نے امریکی کمپنی مائیکرو سافٹ کے سرورز کو بڑے پیمانے پر ہیک کرنے کی تردید کردی

سائبر سپیس کی مجازی نوعیت کے پیش نظر ، سائبر سے متعلقہ واقعات کی تحقیقات ،شناخت کرتے وقت واضح ثبوت ہونا ضروری ہے، بیان

منگل 20 جولائی 2021 16:31

چین نے امریکی کمپنی مائیکرو سافٹ کے سرورز کو بڑے پیمانے پر ہیک کرنے ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) چین نے امریکی کمپنی مائیکرو سافٹ کے سرورز کو بڑے پیمانے پر ہیک کرنے کے الزام کی تردید کردی ۔ چینی میڈیا کے مطابق چینی حکام نے مائیکرو سافٹ کے اہم سرورز کو بڑے پیمانے پر ہیک کرنے کی تردید کرتے ہوئے امریکی اتحادیوں کے الزامات کو بے بنیاداورغیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکا اور متعدد اتحادیوں نے چین پر الزام لگایا ہے کہ وہ مائیکروسافٹ ایکسچینج کو ہیک کررہا ہے۔

چینی حکام کے ردعمل میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں موجود چینی سفارت خانوں نے ان الزامات کو سراسر بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔ نیوزی لینڈ میں چینی سفارتخانے نے اپنے جاری بیا ن میں کہا کہ سائبر سپیس کی مجازی نوعیت کے پیش نظر ، سائبر سے متعلقہ واقعات کی تحقیقات اور ان کی شناخت کرتے وقت کسی کے پاس واضح ثبوت ہونا ضروری ہے ۔