لندن میں عابد شیر علی اور ایک خاندان میں تکرار

جمعہ 23 جولائی 2021 18:20

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) لندن کے ایک ریسٹورنٹ میں سابق وفاقی وزیر اور ن لیگی رہنما عابد شیر علی اور ایک خاندان میں تکرار ہوگئی۔عابد شیر علی نے واقعے سے متعلق کہا کہ وہ ہوٹل میں کھانا کھارہے تھے کہ یہ فیملی آئی اور برا بھلا کہنے لگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فیملی نے ہمیں کہا کہ آپ لوٹی دولت سے کھانا کھارہے ہیں، اس پر تکرار ہوئی۔مخالف فیملی نے موقف اختیار کیا کہ عابد شیر علی کی فیملی نے قطار توڑی جس پر سب ہی ناراض ہوگئے۔اس معاملے پر ریسٹورنٹ انتظامیہ نے بھی موقف ظاہر کیا اور کہا کہ عابد شیر علی نے پہلے سے بکنگ کروائی ہوئی تھی۔ریسٹورنٹ انتظامیہ نے کہا کہ عابد شیر علی نے کوئی قطار نہیں توڑی۔

متعلقہ عنوان :