منڈی فیض آباد میں عید قربان کو عید احساس بنانے کے لیے ٹاؤن کمیٹی منڈی فیض آباد اور سوشل ریفارم آرگنائزیشن نے اپنا بھرپور تعاون ادا کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 24 جولائی 2021 14:54

منڈی فیض آباد میں عید قربان کو عید احساس بنانے کے لیے ٹاؤن کمیٹی منڈی ..
فیض آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،اسامہ چوہدری ) کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر جانوروں کی آلائشوں اور باقیات کو ٹھکانے لگانا اور عام دنوں کی طرح صفائی کا نظام برقرار رکھنا انتظامیہ کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہوتا ہے، منڈی فیض آباد میں عید قربان کو عید احساس بنانے کے لیے ٹاؤن کمیٹی منڈی فیض آباد اور سوشل ریفارم آرگنائزیشن نے اپنا بھرپور تعاون ادا کیا۔

اس موقع پر جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے مناسب اقدامات کیے گئے جب کہ سوشل ریفارم آرگنائزیشن کی ٹیم نے اپنی نگرانی میں علاقے سے گندگی اٹھوانے کے لیے ٹاؤن کمیٹی منڈی فیض آباد کے ساتھ بھرپور تعاون کیا، ہر گلی محلے میں گندگی جمع کرنے کے لیے شاپر پیک تقسیم کیے گئے، مختلف محلہ جات میں قربانی کے جانوروں کی انتڑیاں اٹھانے کے لیے رکشے کھڑے کیے گئے تاکہ شہری باآسانی آلائشوں کو وہاں ویسٹ کر سکیں، شہر بھر میں عیدالاضحی کے دوران کسی بھی قسم کی شکایات کی صورت میں فوری ازالہ کے لیے  ٹیم مقرر کی گئی۔

(جاری ہے)


اس موقع پر سوشل ریفارم آرگنائزیشن کے وائس چئیرمین ملک ابوزر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارا مقصد علاقے کو بیماریوں اور گندگی سے پاک رکھنا ہے تا کہ علاقے کے لوگ صحت مندانہ زندگی گزار سکیں، جبکہ سوشل ریفارم کی ٹیم اس سے پہلے بھی اپنی مدد آپ کے تحت احساس کا جذبہ لیے علاقے بھر میں ہر موقع پہ اپنی خدمات سرانجام دیتی رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :