ہدائیتکارایم اے رومان خان کی فلم ’’ماجھوڈیرے وال‘‘کی دوبارہ عکسبندی کا آغاز اگست میںہوگا

اتوار 25 جولائی 2021 12:45

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) مصنف وہدائیتکارایم اے رومان خان کی نئی پنجابی فلم’’ماجھوڈیرے وال‘‘جوکہ تقریبا آدھی سے زیادہ مکمل ہوچکی ہے،اس کی دوبارہ عکسبندی کا آغازاگلے ماہ اگست میں کیا جائیگا،ایک ملاقات میں ایم اے رومان خان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی فلم ’’ماجھوڈیرے وال‘‘کو جلد ازجلدمکمل کرنا چاہتے ہیں،فلم کا مرکزی کردارچودھری سلیم ادا کررہے ہیں ان کے مقابل ہیروئن کا کردارصائم علی نبھا رہی ہیں،فنکاروں میں مہراخترخان،کوثربھٹی،ایمان شاہ،سجادشوکی،قسورحیدری،ساجدعلی،صائمہ جان،ہمایوں گل،حافظ سجاد،کومل ناز،نصرت آفتاب،ظاہرشاہ،ممتازملک اور ایم اے رومان خان بہت ہی انوکھے اور منفردکردارمیں جلوہ گرہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :