اے ایس پی سرکل تونسہ میر روحل خان نے تھانہ سٹی تونسہ کی انسپکشن کی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 26 جولائی 2021 12:12

اے ایس پی سرکل تونسہ میر روحل خان نے تھانہ سٹی تونسہ کی انسپکشن کی
تونسہ شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،مزمل قریشی) اے ایس پی سرکل تونسہ نے تھانہ سٹی تونسہ کی انسپکشن کی دوران انسپکشن ایس ایچ او تھانہ سٹی تونسہ اور تفتیشی آ فسران بھی موجود تھے تفتیشی روم میں مقدمات کی امثلہ جات چیک کی گئی اور یکسوئی مقدمات اور دراخوستوں کی بابت ہدایات کی گئی تمام تر معاملات میرٹ پر حل کیے جائیں جن مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری پینڈنگ ہیں کو فوری گرفتارکریں مجرمان اشتہاری،اسلحہ،منشیات،قمار بازی اور معاشرتی برائیوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کیا جائےاس موقع پر اے ایس پی میر روحل خان نے حوالات تھانہ اور تھانہ کی مکمل انسپکشن کی ہدایت کی سائلین کے ساتھ خوش اسلوبی سے برتاؤ کریں اور کرپشن کی کوئی بھی شکایت موصول ہوئی تو متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اس ضمن میں خفیہ طور پر نگرانی جاری ہےتھانہ سٹی تونسہ کی نئی بلڈنگ کے تعمیراتی کام کو چیک کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :