عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچگزئی نے اپنے خصوصی فنڈسے جدید بلڈ بینک بلڈنگ بنانے کا اعلان کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 27 جولائی 2021 12:58

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچگزئی نے ..
چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،حضرت علی عطار) تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچگزئی نے اپنے زاتی فنڈ سے ضلع چمن میں جدید بلڈ بینک بلڈنگ بنانے کا اعلان کیا اس موقع پر اصغرخان اچگزئی نے کہا کہ خون عطیہ خدمت بھی ہے  عبادت بھی ہے کہتے ہیں کہ کسی کے کام آنا ہی اصل زندگی ہے اور ایک انسان کی زندگی بچانا دراصل پوری انسانیت کو بچانے جیسا ہے یہ بلڈبینکس  انسانی خدمت کے لیے  ہے اسلیے پشتونخوا بلڈبینک کی مکمل حمایت کرتا ہو اور اس کار خیر میں بطور تعاون میں  اپنے خصوصی فنڈز سے پشتونخوا بلڈبینک کےلیے چمن میں جدید  بلڈبینگ بلڈنگ  سمیت ٹیوب ویل بنا کر آپ لوگوں کے  حوالے کردوگا  کیونکہ ایک انسان کی زندگی بچانا  گویا پورے انسانیت کے بچانے کے  مترادف ہے پشتونخوا میپ کے بلڈبینک کو اسی نیت سے  سپورٹ کررہا ہوں اور اسطرح کے مشترکہ فلاحی کام جنکا مقصد انسان  انسانیت وطن قوم  کی بھلائی ہو تو ہمیں ایک دوسرے کا سیاست سے زئی خیلی تعصب سے  بلاتر ہوکر ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے اسی سلسلے میں خوشی محمدروڈ پہ بروز ہفتہ دس بجے پشتونخوا بلڈبینک کے کام کا عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدرقدرمن مشر اصـــــــــغرخان اچکــــــــزئی  اور پشتونخوا میپ کے رہنما افتتاح کرئینگے۔

متعلقہ عنوان :