سکھر انتظامیہ کے بلند و بانگ اعلانات کے باوجود بھینسوں کے باڑے شہر سے باہر منتقل نہ ہوسکے، عوقم کا باڑوں۔ کو شہر سے باہر منتقل کرنے کا مطالبہ

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 27 جولائی 2021 16:26

سکھر انتظامیہ کے بلند و بانگ اعلانات کے باوجود بھینسوں کے باڑے شہر ..
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،عمران ملک) سکھر شہر جے بعض علاقوں میں بھینسوں کے باڑے تاحال برقرار ،گندگی میں اضافہ سمیت ڈرینج نظام کی صورتحال انتہائی خراب ،شہری وسماجی حلقوں میں تشویش کی لہر ،انتظامیہ سے نوٹس لیکر باڑے باہر منتقل کرنے کا مطالبہ  تفصیلات کے مطابق سکھر انتظامیہ کی جانب سے بلند و بانگ دعوؤں اور اعلانات کے باوجود سکھر اور روہڑی شہر کے مختلف علاقوں سے بھینسوں کے باڑے باہر منتقل نہیں ہوسکے ہیں کئی ماہ سے جاری بیانات اور اعلانات سمیت کیٹل کالونی میں تجاوزات آپریشن سیکڑوں غیر قانونی تعمیرات مسمار اور باڑے خالی کرنے کے بعد بھی سکھر انتظامیہ شہر سے بھینیسوں کے باڑے منتقل کرانے میں ناکام دیکھائی دیتی ہے، سکھر انتظامیہ کی لاپرواہی کے باعث شہر کے کئی رہائشی علاقوں پرانہ سکھر، نیو پنڈ ،بھوسہ لائن ،بندر روڈ ،قریشی گوٹھ ،نیو پنڈ انجن شیڈ کالونی،نیو گوٹھ قبرستان،چونا بھٹہ ،گرم گودی،آدم شاہ کالونی ،ملٹری روڈ ،بشیر آباد و روہڑی کے مختلف مقامات پر بھی بھینسوں کے باڑے تاحال قائم ہیں اور بھینسیں شہر کی سڑکوں گلیوں اور محلوں میں گھومتی پھیرتی نظر آتی ہیں ،بھینسوں کی آمدو رفت کی وجہ سے علاقہ مکینوں سمیت مسافر گاڑیوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے بھینسوں کے باڑے شہر سے منتقل نہ ہونے والے عمل پر سکھر کے شہری وسماجی حلقوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر سکھر ،ڈپٹی کمشنر سکھر و دیگر بالاحکام سے نوٹس لیکر شہر سے باڑے منتقل کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔