جدید سہولیات سے آراستہ ایڈوانس میڈیکل سروسز سینٹر’’بیکس ‘‘کا قیام

صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ میاں محمود الرشید نے جوہر ٹاؤن میں اسٹیٹ آف دی آرٹ سینٹر کا افتتاح کیا

بدھ 28 جولائی 2021 16:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) جدید طبی سہولیات سے آراستہ ایڈوانس میڈیکل سروسز سینٹر’’بیکس‘‘نے جوہر ٹاؤن میں کام کا آغاز کردیا۔ اس سینٹر میں لیبارٹری ٹیسٹ، ریڈیالوجی ڈائگناسٹک کی سہولیات، کلینکل کنسلٹنسی، کووڈ 19 ٹیسٹ اور ویکسینیشن کی سہولت بھی دستیاب ہے اور مذکورہ سہولیات کی ہوم سروس کا بھی انتظام موجود ہے۔

صوبائی وزیرلوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید نے اسٹیٹ آف دی آرٹ بیکس میڈیکل سینٹرکا افتتاح کیا۔ انہوں نے جدید میڈیکل سینٹر کے قیام اور مذکورہ سہولیات مریضوں کو انکے گھروں پر فراہمی کے انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے جدید میڈیکل سینٹر کا قیام احسن اقدام ہے جس سے لوگوں کیلئے کوالٹی ہیلتھ کیئر سروس میں اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بیکسکی سینئر کنسلٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر، لیبارٹری انچارج ڈاکٹر عبید اللہ قاضی، سی ای اوبیکس فیصل قاسم اور دیگر سٹاف ممبر بھی موجود تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر نے بتایا کہ بیکس ایڈوانس میڈیکل سینٹر مارکیٹ ریٹ کے مقابلے میں جدید تشخیصی اور طبی سہولیات افورڈایبلریٹ پر فراہم کرے گا،ڈاکٹر زرفشاں نے کہا کہ بہت سے مریض مختلف وجوہات کی بناء پر ہسپتال یا کلینک تک نہیں آسکتے، یہ سہولیات سینٹر کے علاوہ مریضوں کو گھروں پر ہوم سروس کے طور پر بھی دستیاب ہوں گی مزید براں مریض آن لائن (ٹیلی میڈیسن) سروس سے بھی استفادہ کرتے ہوئے کنسلٹنٹ ڈاکٹر سے طبی مشورہ حاصل کر سکتے ہیں۔

سی ای اؤ فیصل قاسم کا کہنا تھا کہبیکس کے قیام سے شہر میں جدید میڈیکل سروسز کی سہولیات میں اضافہ ہوگیا ہے جس سے مارکیٹ میں مقابلے کی فضاء پیدا ہوگی اور نجی شعبہ میں مناسب ریٹ پر کوالٹی ہیلتھ کیئر سروسز میسر آئیںگی۔

متعلقہ عنوان :