ٹوکیو اولمپکس میں روس کے ایوجینی رائلوف نے سوئمنگ کے مینز 200 میٹر بیک سٹروک مقابلے میں سونے کا تمغہ جیت لیا

جمعہ 30 جولائی 2021 20:22

ٹوکیو اولمپکس میں روس کے ایوجینی رائلوف نے سوئمنگ کے مینز 200 میٹر بیک ..
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) روس کے ایوجینی رائلوف نے ٹوکیو اولمپکس میں سوئمنگ کے مینز 200 میٹر بیک سٹروک مقابلے میں سونے کا تمغہ جیت لیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو روسی سوئمر اور دو مرتبہ کے عالمی چیمپئن ایوجینی رائلوف نے 200 میٹر بیک سٹروک سوئمنگ مقابلے میں سونے کا تمغہ جیت لیا ۔ انہوں نے اولمپک کے بیک سٹروک کے 100 میٹر سوئمنگ مقابلے میں بھی اپنے ملک کے لئے طلائی تمغہ جیتا۔ انہوں نے 200 میٹر بیک سٹروک سوئمنگ مقابلے میں 1.53.27 منٹ کے ساتھ طلائی ، امریکی دفاعی چمپئن ریان مرفی نے 1.54.15 منٹ کے ساتھ چاندی اور برطانیہ کے لیوک گرین بینک نے 1.54.72 منٹ کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔

متعلقہ عنوان :