میکسیکو اور امریکا کے درمیان گولڈ کپ فٹ بال چمپئن شپ کا فائنل کل کھیلا جائے گا

ہفتہ 31 جولائی 2021 12:59

میکسیکو اور امریکا کے درمیان گولڈ کپ فٹ بال چمپئن شپ کا فائنل کل کھیلا ..
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) دفاعی چیمپئن میکسیکو اور امریکا کی ٹیموں کے درمیان گولڈ کپ فٹ بال چمپئن شپ کا فائنل میچ کل اتوار کوایلیجینٹ سٹیڈیم ، پیراڈائس میں کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق چمپئن شپ میں کانٹے دار مقابلے اپنے عروج کو پہنچنے کے بعد اب فائنل مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

چمپئن شپ کا فائنل میچ دفاعی چمپئن میکسیکو اور میزبان امریکا کے درمیان کھیلا جائیگا اس سے قبل میکسیکو کی ٹیم نے کینیڈا کو 1-2 جبکہ امریکا نے قطر کو 0-1 سے شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ، میکسیکو کی ٹیم کو سب سے زیادہ 8 مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ امریکا کی ٹیم یہ اعزاز 6 مرتبہ اپنے نام کر چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :