روہڑی شہر میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کےلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں ۔ ناصر احمد عباسی ایڈمنسٹریٹر روہڑی

Imran Malik عمران ملک پیر 2 اگست 2021 13:21

روہڑی شہر  میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کےلئے ہنگامی بنیادوں ..
روہڑی:- میونسپل کمیٹی روہڑی انتظامیہ نے صفائی کی ابتر صورتحال کو بہتر بنانے اور بارشوں کے دوران عوام کو پریشانی سے بچانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پرکام کا آغاز شروع کردیاایڈمنسٹریٹرروہڑی ناصراحمدعباسی اور چیف میونسپل آفیسر روہڑی منصور حسین ابڑو اورچیف آفیسر غلام قادر رک  کی ہدایات پرمیونسپل کمیٹی روہڑی خصوصی ٹیمیں دن و رات کے اوقات میں ڈبل شفٹوں میں گٹرو نالیاں صاف کئے جارہے ہیں،جس سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق روہڑی شہر کے گنجان آبادی والے علاقوں میں صفائی و ستھرائی کی ابتر صورتحال،جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر،گندا پانی جمع رہنے کی بڑھتی ہوئی شکایات کے ازالے کے لئے میونسپل کمیٹی روہڑی انتظامیہ متحرک ہوگئی ہے۔ایڈمنسٹریٹر روہڑی ناصراحمدعباسی اور چیف میونسپل آفیسر روہڑی منصور حسین ابڑو اور چیف آفیسر غلام قادر رک کی خصوصی ہدایات پر ممکنہ بارشوں کے دوران برساتی کی فوری نکاسی اور نکاسی نظام کو مفلوج ہونے سے بچانے کے لئےخصوصی ٹیمیں گٹر و نالیاں صاف کرنے میں مہارت رکھنے والے افراد دن و رات کے مختلف اوقات میں ڈبل شفٹوں میں کام کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

شہر کے مختلف علاقوں میں میونسپل عملے کو متحرک دیکھ کر شہریوں نے ملے جلے رد عمل کااظہار کیا ہے اور شہریوں کا کہنا ہے کہ دیرآید،درست آید،دیرسے ہی صحیح شکر ہے کہ انتظامیہ کو صورتحال بہتربنانے کا خیال تو آیا،کئی ماہ سے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر جمع ہے،نکاسی نظام مفلوج ہے،اب کہیں جاکرانتظامیہ کو ہوش آیا ہے اورافسران خواب غفلت سے بیدار ہوئے ہیں،جو کہ اچھی بات ہے،امید کرتے ہیں کہ صفائی و ستھرائی کایہ سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :