ٹوکیو اولمپکس ، بھارت کو ہاکی کے سیمی فائنل میں عبرتناک شکست

بیلجیئم نے سیمی فائنل میں بھارت کو 2 کے مقابلے میں 5 گولز سے شکست دی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 3 اگست 2021 13:39

ٹوکیو اولمپکس ، بھارت کو ہاکی کے سیمی فائنل میں عبرتناک شکست
ٹوکیو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 اگست 2021ء ) ٹوکیو اولمپکس 2020ء کا رنگا رنگ ایونٹ جاری ہے جہاں ہاکی کے مقابلوں کے سیمی فائنل میں بیلجیئم نے بھارت کو 5-2 سے عبرتناک شکست دی ۔

(جاری ہے)

ٹوکیو اولمپکس میں ہاکی کے سیمی فائنل میں بیلجیئم اور بھارت مد مقابل آئے ، بیلجیئم نے آغاز سے ہی میچ پر اپنی گرفت رکھی ، بیلجیئم کے کھلاڑی لیوک لیوپرٹ نے پہلے کوارٹر میں ہی گول کر کے برتری دلا دی مگر بھارت کے ہرمن پریت اور مندیپ سنگھ نے اوپر نیچے دو گول کر کے اپنی ٹیم کا سکور دو گول کر دیا۔

دوسرے کوارٹر میں بیلجیئم کے الیگزینڈر نے پنلٹی کارنر کی مدد سے گول کر کے سکور دو دو کر دیا ۔ تیسرے کوارٹر میں کوئی گول نہ ہو سکا مگر چوتھے کوارٹر میں ہنڈرکس نے گول کر کے بیلجیئم کو دو کے مقابلے میں تین سے برتری دلا دی ، کچھ ہی دیر کے بعد ہنڈرکس نے پنلٹی کارنر کی مدد سے گول کر کے اپنی ہیٹ ٹرک کی ۔                                                                                                                                                                    

متعلقہ عنوان :