پاکستانی نوجوان کا ’ہائی جمپ‘ کا شاندار مظاہرہ، ویڈیو وائرل

جڑانوالہ میں نوجوان کھلاڑی نے بغیر کسی سازو سامان کے نرم گدے کی بجائے پتھریلی سڑک پر ہائی جمپ کا مظاہرہ کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 3 اگست 2021 17:09

پاکستانی نوجوان کا ’ہائی جمپ‘ کا شاندار مظاہرہ، ویڈیو وائرل
جڑانوالہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 اگست 2021ء ) پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اور کئی نوجوان سڑکوں اور گلیوں میں اسٹنٹ دکھاتے نظر آتے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہے۔پاکستان کا وہ ٹیلنٹ جو پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کر سکتا ہے وہ دس دس بیس بیس روپے کے لیے گلیوں میں رُل رہا ہے ۔ ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سہولیات کے بغیر مقامی کھلاڑی ہائی جمپ کا شاندار مظاہرہ کررہا ہے۔

مقامی کھلاڑی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کھلاڑی بغیر کسی سازو سامان کے گھریلو اشیا کا استعمال کررہے ہیں اور ایک نوجوان ہائی جمپ کا مظاہرہ کررہا ہے۔ یہ جڑانوالہ کی ایک سڑک کا منظر ہے جہاں پر نرم گدے کی بجائے پتھریلی سڑک پر نوجوان نے ہائی جمپ کا مظاہرہ کیا۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اگر ان کھلاڑیوں پر محنت کی جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ پاکستان اولمپکس میں میڈل نہ جیت سکے۔