بنگلہ دیش: شادی کی تقریب میں آسمانی بجلی گرنے سے 16 افراد ہلاک، دٴْلہا زخمی

بدھ 4 اگست 2021 23:19

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2021ء) بنگلہ دیش میں ایک شادی کی تقریب میں آسمانی بجلی گرنے سے 16 افراد ہلاک ہوگئے، جب کہ دٴْلہا زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگلات کے تیزی سے ختم ہونے کی وجہ سے آسمانی بجلی گرنے کے زیادہ واقعات ہورہے ہیں۔ بنگلہ دیش کے شہر شب گنج میں دریا کنارے ہونے والی شادی کی تقریب کے دوران آسمانی بجلی گرگئی۔ آسمانی بجلی سے 16افراد ہلاک ہوگئے، جب کہ دلہا زخمی ہوگیا۔ دوسری جانب جنوب مشرقی ضلع کاکس بازار میں ایک ہفتے سے جاری شدید بارشوں سے اب تک 20 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔