شادی کی تقریب پر آسمانی بجلی گرنے سے ہلاکتیں

بنگلہ دیش میں پیش آئے خوفناک واقعے نے خوشیوں والے گھر میں صف ماتم بچھا دی

muhammad ali محمد علی بدھ 4 اگست 2021 19:56

شادی کی تقریب پر آسمانی بجلی گرنے سے ہلاکتیں
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 اگست 2021ء) شادی کی تقریب پر آسمانی بجلی گرنے سے ہلاکتیں، بنگلہ دیش میں پیش آئے خوفناک واقعے نے خوشیوں والے گھر میں صف ماتم بچھا دی۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں پیش آئے ایک خوفناک واقعے نے لوگوں کے دل دہلا دیے۔ بتایا گیا ہے کہ بنگلہ دیش میں شادی کی ایک تقریب میں آسمانی بجلی گرنے کے خوفناک واقعے کی وجہ سے افسوسناک حد تک ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے اس واقعے کے باعث آخری اطلاعات تک 16 افراد ہلاک ہو چکے، جبکہ دُلہا سمیت متعدد افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں ہسپتال منتقل کیا جا چکا۔ بتایا گیا ہے کہ بنگلہ دیش ان دنوں مون سون سیزن کی زد میں ہے، جس کی وجہ سے اکثر آسمانی بجلی گرنے کے واقعات رپورٹ ہوتے رہتے ہیں، تاہم اب شادی کی تقریب میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعے کو حالیہ کچھ عرصے کے دوران آسمانی بجلی گرنے کا سب سے افسوسناک اور تباہ کن واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔