بلوچستان ،ضلع پنجگورکے علاقے چتکان اور خدابادان سے تعلق رکھنے والی خواتین کی پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ خوش آئند ہے، شکیلہ نوید دہوار

بدھ 4 اگست 2021 23:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کی رکن بلوچستان اسمبلی شکیلہ نوید ، سینیٹرل کمیٹی کی ممبران جمیلہ بلوچ،ثانیہ حسن کشانی،راشدہ مینگل ،منورہ سلطانہ نے پنجگور سے خواتین کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ کثیر تعداد میں خواتین کی شمولیت پارٹی قائد پر اعتماد کا اظہار ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری مشترکہ بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے ضلع پنجگورکے علاقے چتکان اور خدابادان سے تعلق رکھنے والی خواتین کی پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ خوش آئند ہے، انہوں نے امید ظاہر کہ نئی شامل ہونے والی خواتین پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کے کارواں کا حصہ بن کر گھر گھر پارٹی کا پیغام پہنچائیں گی۔

خواتین رہنمائوں نے کہا کہ جو پارٹی مخالف قوتیں منفی ہتھکنڈے استعمال کرکے پارٹی کیخلاف سازشیں کررہے ہیں خواتین کی شمولیت ان قوتوں کیلئے واضح پیغام ہے کہ بلوچستان کے لوگ بلوچ قومی حقوق کی جدوجہد میں آج بھی سردار اختر جان مینگل کے شانہ بشانہ ہیںجو سلیکٹڈ حکومت اور ا ن کے حواریوں کو ہضم نہیں ہورہی۔بیان میں پارٹی کی خواتین رہنمائوں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچاکر بلوچ قومی نمائندہ جماعت بی این پی کو مزید فعال کریں۔

متعلقہ عنوان :