محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 107947 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2416 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 5 اگست 2021 17:03

محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 107947 افراد کے نمونے لے ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اگست2021ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید کرونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔اس وقت جہلم میں 27 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہے ان کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے جبکہ 2 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال زیرعلاج ہیں۔محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 107947 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2416 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

(جاری ہے)

اب تک کل 2320 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت کل کرونا وائرس سے 67 اموات ہوئی ہیں۔ کرونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کرونا وائرس کے مشتبہ 46374 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 935 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کرونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 26 اموات ہوئی ہیں اورکرونا وائرس کے مثبث کیسیز کی شرح %2.01 ہے۔ جہلم میں اب تک 71 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔اب تک 2894 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 332,932 اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :