لاہور: جائیدادوں پر قبضہ، دھمکیاں دینے کے الزامات پر منشا بم کے 4 بیٹوں سمیت 15 افراد کے خلاف مقدمہ درج

ہفتہ 28 اگست 2021 23:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2021ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ ٹائون شپ پولیس نے قبضے اور دھمکیاں دینے کے الزامات پر منشا بم کے بھتیجے کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

لاہور پولیس نے قبضے اور دھمکیاں دینے کے الزامات پر منشا بم اور4 بیٹوں سمیت 15افراد کے خلاف مقدمہ در ج کرلیا۔سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ منشا بم بیٹوں سمیت روپوش ہوگیا ہے، ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، شہر میں کسی قبضہ گروپ کی جگہ نہیں،قانون کو ہاتھ میں لینے والوں سے نمٹنا جانتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :