ممتاز دانشور و کالم نگار پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد گوریجہ کی 25 ویں برسی منائی گئی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 31 اگست 2021 16:35

ممتاز دانشور و کالم نگار پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد گوریجہ کی 25 ویں برسی ..
وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 31 اگست 2021ء،نمائندہ خصوصی،مبشر مجید مرزا) ملک کے ممتاز دانشور و کالم نگار پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد گوریجہ کی 25 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج جڑانوالہ سابق سینئر پروفیسر، دانشور وکالم نگار اور سینکڑوں کتب کے مصنف پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد گوریجہ کی چوبیسویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی جس میں دانشور وں، ادیبوں، کالم نگارو دیگر تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی اور پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد گوریجہ مرحوم کی علمی و ادبی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ علمی میدان میں ان کی گراں قدر خدمات کو تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔

مرحوم کے پسران واجد رشید گوریجہ، ساجد رشید گوریجہ، ماجد رشید گوریجہ، ڈاکٹر حامد رشید گوریجہ نے برسی میں شرکت کرنے پر معزز مہمانان گرامی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور مرحوم کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :